ناروے کپ: پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

08-02-2024

(لاہورنیوز) ناروے کپ کے سنسنی خیز کوارٹر فائنل کے بعد پاکستان نے جرمنی کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

سنسنی خیز مقابلے میں قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے جرمن ٹیم کو 3-2 سکور سے شکست دی، قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے جرمنی کے خلاف میچ آخری لمحات میں گول کرکے جیت لیا۔ قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے میچ کے پہلے ہاف میں 1 گول کیا جبکہ دوسرے ہاف میں 2 گول کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی، قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی جانب سے محمد کاشف نے 2، محمد جنید نے ایک گول سکور کیا۔ اس سے قبل قومی سٹریٹ چائلڈ ٹیم نے ناروے کے سٹرنڈیم کلب کو کوارٹر فائنل میں 3-2 گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم آج رات سیمی فائنل میں مدمقابل ہوگی۔ یاد رہے کہ قومی ٹیم 2023 میں ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم تھی۔