نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق قتل

08-02-2024

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ویلنشیا ٹاؤن میں پی ٹی آئی کے فاؤنڈر ممبر ڈاکٹر شاہد صدیق کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد کے باہر قتل کر دیا گیا، مقتول نجی ہسپتال کے مالک بھی تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی، نامعلوم حملہ آوروں نے ڈاکٹر شاہد صدیق کو 4 گولیاں ماریں۔