اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور ارکان قومی اسمبلی کی شرکت
08-02-2024
(لاہور نیوز) حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ادا کر دی گئی۔
اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، اتحادی جماعتوں کے قائدین،اپوزیشن رہنما بھی شریک ہوئے، اس موقع پر اسماعیل ہانیہ کی مغفرت کی دعا کی گئی۔ لاہور علاوہ ازیں لاہور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منصورہ میں اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں جماعت اسلامی کے کارکنا ن سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، مسجد شہداء میں بھی اسماعیل ہانیہ شہید کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سمیت شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ یاد رہے کہ 31 جولائی کو فلسطین کے سابق وزیراعظم اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو تہران میں قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا، حماس نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کو یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا جس کا بدلہ لیا جائے گا جبکہ ایران نے بھی اسرائیل کو سنگین نتائج سے خبردار کر دیا۔