لاہور کی مرکزی غلہ منڈی میں آج تیسرے روز بھی مکمل شٹر ڈاؤن
08-02-2024
(لاہور نیوز) ہول سیل گروسرز کی کال پر جی ایس ٹی اور ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف شہر کی مرکزی غلہ منڈی میں آج تیسرے روز بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کی تمام غلہ منڈیوں میں ہڑتال جاری ہے، ہول سیل گروسرز کی کال پر تین روزہ مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔ شہری بھی ٹیکسز کی بھرمار سے پریشان ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر شے پر ٹیکس لگادیا گیا ہے حکمران ظلم پر اتر آئے ہیں، اب تو سانس لینے پر بھی ٹیکس ہے ، حکومت ہوش کے ناخن لے اورغریب و سفید پوش طبقے کو ریلیف دے۔