الیکشن کمیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کو گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت
08-02-2024
(لاہور نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو اپنے اکاؤنٹس کے مربوط گوشوارے 29 اگست تک جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہےکہ سیاسی جماعتیں مالی سال کے اختتام کے بعد 60 دن کے اندر کمیشن کو اپنے گوشوارے فارم ڈی پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے ذریعے تفصیلات کے ساتھ پیش کریں گی۔ کمیشن نے کہا کہ سالانہ آمدنی اور اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع، اثاثہ جات اور واجبات الیکشن کمیشن میں جمع کروانا ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ کمیشن کو پیش کی جانیوالی سیاسی جماعت کی آڈٹ رپورٹ پارٹی سربراہ کی جانب سے مجاز عہدیدار کی دستخط شدہ ہوں۔