ریلویز پولیس ملازمین کا فکسڈ ٹی اے ڈی اے الاؤنس ختم

08-02-2024

(ویب ڈیسک) محکمہ ریلوے نے ریلویز پولیس ملازمین کا فکسڈ ٹی اے، ڈی اے الاؤنس ختم کر دیا ہے۔

ریلوے پولیس ملازمین کو دیا جانے والا فکسڈ ٹی اے، ڈی اے الاؤنس ختم کر دیا گیا ہے، جس سے اہلکاروں میں شدید مایوسی اور تشویش پھیل گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ریلوے پولیس اہلکاروں کا فکسڈ الاؤنس اخراجات میں کمی لانے کے لیے ختم کیا گیا، تاہم پولیس ملازمین جو ٹرینوں کے ساتھ یا کوئی اور ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں، انہیں ٹی اے، ڈی اے ادا کیا جاتا رہے گا۔ ریلویز پولیس دیگر لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں کے مقابلے میں پہلے سے کم تنخواہ وصول کرنے کے علاوہ اگست 2012 کے ریٹ سے فکسڈ ٹی اے، ڈی اے وصول کر رہی تھی۔ دوسری طرف دیگر لاء انفورسمنٹ ایجنسیاں 30 جون 2023 کے ریوائزڈ ریٹ سے ٹی اے، ڈی اے وصول کر رہی ہیں۔ ریلویز پولیس ملازمین نے وزیر اعظم شہبازشریف سے اس صورت حال کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔