مجاہد سکواڈ نے 101اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا

08-02-2024

(ویب ڈیسک) مجاہد سکواڈ کی جولائی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، مجاہد سکواڈ نے ماہ جولائی کے دوران 101اشتہاری ملزمان گرفتار کئے۔

تفصیلات کےمطابق قانون شکن عناصرکےخلاف جدید ٹیکنالوجی کی بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں، ای پولیس ایپ کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، مجاہد سکواڈ نے ماہ جولائی کے دوران 101اشتہاری ملزمان گرفتارکئے۔ ترجمان مجاہد سکواڈ کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ میں 53 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا،ای پولیس سوفٹ ویئر کی مدد سے 192362 سے زائد اشخاص کا ریکارڈ چیک کیا گیا،ماہ جولائی کے دوران 3477 وہیکلز اور 2189 موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیا۔ منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 1کلو سے زائد آئس برآمد کی،ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم میں 9 پسٹلز، 7 رائفلیں،درجنوں گولیاں و میگزینزبرآمد کیے گئے،بلیک پیپر گاڑیوں سے 6 فلیشر لائٹس برآمد کی گئیں۔