بیگا اوپن سکواش چیمپئن شپ: ناصر اقبال کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ، نور زمان آؤٹ
08-02-2024
(ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں جاری بیگا اوپن سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے ناصر اقبال کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ٹاپ سیڈ نور زمان کو دوسرے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
12 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم والے بیگا اوپن میں ناصر اقبال نے دوسرے راؤنڈ میں فرانس کے میلول سیانیمینکو کو شکست دی، ناصر اقبال کی کامیابی کا سکور 8-11، 4-11، 11-9 اور 5-11 رہا۔ ناصر اقبال کوارٹر فائنل میں جاپان کے ٹومو اینڈو سے مقابلہ کریں گے، اس سے قبل پہلے راؤنڈ میں ناصر نے آسٹریلیا کے بینجمن ریٹ کلف کو شکست دی تھی۔ قبل ازیں ٹاپ سیڈ نور زمان کو بیگا اوپن کے پہلے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا، نور زمان کو سوئٹزرلینڈ کے رابن گڈولا نے 0-3 سے شکست دی۔