بنگلا دیش کا سیریز سے قبل سکیورٹی وفد پاکستان بھیجنے کا اعلان

08-02-2024

(لاہور نیوز) پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے اپنا سکیورٹی وفد اسلام آباد بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے 17 اگست کو اسلام آباد آئے گی، میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ پی سی بی حکام نے کہا ہے کہ ٹیم کی سکیورٹی کی ذمہ داری پاکستان کا کام ہے، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ سکیورٹی کے حوالے سے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہے۔