پنجاب میں پارلیمانی سیکرٹریز کی تعیناتی، مجوزہ لسٹ منظر عام پر آ گئی

08-01-2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں پارلیمانی سیکرٹریز کی تعیناتی کیلئے مجوزہ لسٹ منظر عام پر آ گئی۔

پارلیمانی سیکرٹریز کی مجوزہ لسٹ میں 21 اراکین اسمبلی کے نام سامنے آئے ہیں، فہرست میں منشا اللہ بٹ، سلمان نعیم، سمیع اللہ خان، عظمیٰ کاردار، ثانیہ عاشق اور حنا پرویز بٹ کے نام شامل ہیں۔ شہریار ملک، میاں مرغوب، زاہد اکرام، رانا عبدالمنان اور سلمیٰ بٹ کے نام بھی لسٹ میں شامل ہیں۔