جولائی میں مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ ہوئی : ادارہ شماریات

08-01-2024

(لاہورنیوز) گزشتہ ماہ جولائی کے دوران مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ ہوئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ جولائی کے دوران مہنگائی شرح کی شرح 11.1 فیصد ریکارڈ ہوئی، جون کے دوران ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 12.6 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ رپورٹ میں مزید یہ بھی بتایا گیا کہ شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 13.2 فیصد رہی جبکہ دیہی علاقوں میں 8.1 فیصد ریکارڈ ہوئی، ٹماٹر، تازہ سبزیاں، دال چنا، چکن، دال ماش، دال مسور کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔