پی ٹی آئی کا الیکشن ترمیمی بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
08-01-2024
(لاہور نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے الیکشن ترمیمی بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل جو قانون سازی ہونے جا رہی ہے وہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، ہم اس قانون سازی کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، سپریم کورٹ کا فیصلہ پہلے ہی آ چکا ہے۔ بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ آپ عدل و انصاف پر مبنی فیصلوں کو نظر انداز نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ کے فیصلوں کو نہ ماننا غیر آئینی ہے، انہوں نے پہلے بھی این آر او لیا تھا اور نشستیں خود لی تھیں، اب دوسرا این آر او لینا چاہتے ہیں جسے ہم نہیں مانیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی قانون سازی جو اس فیصلے پر عملدرآمد کے خلاف ہو غیر آئینی ہے، ہم اس قانون سازی کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔