تیز بارش کے سبب مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن پر شگاف پڑ گیا

08-01-2024

(لاہور نیوز) تیز بارش کے سبب مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن پر شگاف پڑ گیا، مرکزی شاہراہ پر شگاف پڑنے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔

شہر میں ہونے والی تیز بارش نے ایک بار پھر جوہر ٹاؤن کو شگاف زدہ کر دیا، خیابان فردوسی مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن کے قریب شگاف پڑ گیا، مرکزی سیوریج لائن تیز بارش کو برداشت نہ کر سکی۔ شگاف پڑنے سے مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ پر 13 ویں مرتبہ شگاف پڑا ہے، پنجاب حکومت نے بجٹ میں بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے لئے فنڈز نہ رکھے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید کے ہمراہ شادیوال چوک کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا 30 سالہ پرانے سیوریج سسٹم کو رواں سال تبدیل کر دیا جائے گا۔