شہر لاہور میں موسلادھار بارش، قذافی سٹیڈیم میں کئی کئی فٹ تک پانی جمع
08-01-2024
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔
لاہور میں موسلادھار بارش کے بعد شہر کے متعدد علاقے زیر آب آ گئے، قذافی سٹیڈیم اور اطراف میں کئی کئی فٹ تک پانی جمع ہو گیا، شہریوں کو آمد و رفت میں شدید پریشانی کا سامنا رہا۔ شاد باغ اور حاجی پارک کا علاقہ بھی بارشی پانی میں ڈوب گیا، تمام گلیاں ندی نالے کا منظر پیش کرنے لگیں، علاقہ مکینوں نے برسات میں مشکلات سے آگاہ کیا۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ 6 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔