ایل این جی قیمت میں بھی کمی کر دی گئی ،نوٹیفکیشن جاری

08-01-2024

(ویب ڈیسک)حکومت نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 1.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے اور ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت  13.39 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔خیال رہے کہ جون میں سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قمیت 14.62 ڈالر تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں  1.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے اور کمی کے بعد قیمت 13.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جون میں سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی قمیت 14.37 ڈالر تھی۔