بشریٰ بی بی کی تیسرے مقدمے میں گرفتاری کیخلاف درخواست پر اعتراض ختم
08-01-2024
(لاہور نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی تیسرے مقدمے میں گرفتاری کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض کو ختم کر دیا۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی، رجسٹرار آفس نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگایا تھا۔ درخواست میں بشری بی بی کی نیب کے تیسرے مقدمے میں گرفتاری کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی، درخواست میں تشدد کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ اور خواتین اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔ عدالت عالیہ نے بشریٰ بی بی کی نیب کے تیسرے مقدمے میں گرفتاری کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔