بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر، لیسکو کے410 سے زائد فیڈرز ٹرپ

08-01-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہو کررہ گیا، بارش کے باعث لیسکو کے 410 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

ذرائع کے مطابق لیسکو فرسٹ سرکل میں 65، سیکنڈ سرکل میں 93 فیڈرز ٹرپ ہوئے ، تھرڈ سرکل میں 56 جبکہ فورتھ سرکل میں 5 فیڈرز سے بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی۔ لیسکو ذرائع نے بتایا ہے کہ پانچویں سرکل میں 111 جبکہ چھٹے سرکل میں 18 فیڈرز ٹرپ ہوئے، ساتویں سرکل میں 55 جبکہ آٹھویں سرکل میں2 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 6 فیڈرز نے کام چھوڑ دیا۔ فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے، بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔