شدید بارش: وزیراعلیٰ مریم نواز کا متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم
08-01-2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے موسلادھار بارش کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انتظامی افسروں اور واسا حکام کو فیلڈ میں پہنچے کی ہدایت کرتے ہوئے لاہور اور دیگر شہروں میں بارشی پانی کی جلد نکاسی یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیئے۔ مریم نواز نے بارشی پانی کے نکاس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے وارڈنز اور متعلقہ انچارج موجود رہیں ، گلی محلوں اور سڑکوں سےبارش کے پانی کی نکاسی کا آپریشن جلد مکمل کیا جائے ۔