موسلادھار بارش :چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں بچی جاں بحق،7 افراد زخمی

08-01-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسلادھار بارش کے باعث چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔

گجومتہ  کے قریب بابا بلھے شاہ انٹرچینج گاؤں میں ٹی آر گارڈر کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے 6 افراد دب گئے، واقعہ کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق  جبکہ 5 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ چھت گرنے کا دوسرا واقعہ شوکت خانم چوک کےقریب پیش آیا، چھت گرنے سے دو افراد ملبے تلے دب گئے،ریسکیو نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا۔ ریسکیو ٹیم نے  ایک شخص کو ابتدائی طبی امداد دی جبکہ دوسرے شخص کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔