دہشت گردی میں ملوث دو تنظیموں کو کالعدم قرار دے دیا گیا

07-31-2024

(لاہور نیوز) دہشت گردی میں ملوث دو تنظیموں کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔

وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد دونوں جماعتوں کو نیکٹا نے کالعدم جماعتوں کی لسٹ میں ڈالا۔ حافظ گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کو کالعدم قرار دیا گیا، دونوں جماعتوں کو دو سال تک نگرانی کے بعد کالعدم قرار دیا گیا۔ نیکٹا نے اب تک مجموعی طور پر 81 تنظیموں کو کالعدم قرار دیا ہے۔