ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج، یہ سب کرنا ہے تو مارشل لاء لگا دیں: شبلی فراز

07-31-2024

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں اندھیر نگری اور چوپٹ راج ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر شرمناک مقدمات بنائے گئے، پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے، مسلم لیگ ن نے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی۔ شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن آلہ کار بنا ہوا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کو بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ملک کو مذاق نہ بنائیں، یہ دو سیاسی جماعتیں استعمال ہو رہی ہیں، ان دو سیاسی جماعتوں نے اپنے آپ کو بچانے کے لئے ملکی سالمیت کو داؤ پر لگا دیا ہے۔