پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت کے حوالے سے اہم پیشرفت

07-31-2024

(ویب ڈیسک) پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا کو پیکا کیسز کی سماعت کیلئے نامزد کردیا گیا، اسلام آباد کے سیشن جج اعظم خان نے باقاعدہ نامزدگی کا آفس آرڈر جاری کر دیا۔ آرڈر کے مطابق پیکا سے متعلقہ تمام ٹرائلز کی سماعتیں اب ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا کریں گے، 19 جولائی کو وزارت قانون نے پیکا عدالتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، وزارت قانون نے سیشن، ایڈیشنل سیشن ججز  اور سول ججز کو پیکا کے ٹرائل کرنے کا مجاز قرار دیا تھا۔ آفس آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ   جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کو پیکا عدالت مقرر کیا گیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج یا سول جج کی عدم موجودگی میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کیسز سنیں گے۔