دورہ پاکستان: بنگلادیش کا تین الگ الگ سکواڈز کا اعلان

07-31-2024

(ویب ڈیسک) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل تین الگ الگ سکواڈز کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز سے کیلئے اگست میں پاکستان کا دورہ کرنے والی بنگلادیشی ٹیم کے ٹیم 3 الگ الگ سکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔ پہلے 4 روزہ پریکٹس میچ میں مصدق حسین، محمود الحسن جوائے، ذاکر حسن، اور انعام الحق بیجوئے جیسے کھلاڑی شامل ہیں جبکہ وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم بھی اس سکواڈ کا حصہ ہیں۔ دوسرے 4 روزہ میچ میں بنگلادیش ٹیم کے ان سرکردہ پلئیرز کو آرام دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ سیف حسن، سومیا سرکار اور نعیم شیخ حصہ لیں گے۔ اس کے علاوہ سومیا سرکار، انعام الحق بیجوئے اور ساکت ایک روزہ بین الاقوامی سکواڈ کا حصہ ہیں، بنگلادیش اے ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے دوران 2 چار روزہ میچوں اور 3 ون ڈے میچوں میں حصہ لے گی۔ قومی ٹیم کے کئی کھلاڑی 6 اگست کو پاکستان کے دورے کے لیے ‘اے’ ٹیم کو جوائن کریں گے۔ پہلا چار روزہ میچ 10 اگست کو شروع ہوگا، اس کے بعد دوسرا 17 اگست کو ہوگا، تین ون ڈے میچز 23، 25 اور 27 اگست کو شیڈول ہیں۔