سیف سٹی میں پاکستان کا پہلا ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی قائم

07-31-2024

(لاہور نیوز) سیف سٹی میں پاکستان کا پہلا ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی قائم کر دیا گیا۔

ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق ورچوئل چائلڈ سنٹر لاہور سمیت پنجاب بھر سے گمشدہ اور ملنے والے بچوں کے کیسز میں مددگار ثابت ہو رہا ہے،ورچوئل چائلڈ سنٹر میں 5 دنوں کے دوران 600 سے زائد شکایات موصول ہو چکی ہیں، سنٹر نے بچوں سے متعلقہ 100 سے زائد ایف آئی آرز درج کرا دیں۔ اتھارٹی ترجمان نے بتایا کہ  گمشدہ و ملنے والے،لاوارث، گھر سے بھاگے،زیادتی کا شکار بچوں و دیگر شکایت پر فوری پولیس کی مدد کو یقینی بنایا جاتا ہے، ورچوئل چائلڈ سیفٹی سنٹر 15 کال، پنجاب پولیس پاکستان ایپ،چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور چیٹ کے ذریعے شکایت درج کر رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب بھر سے گمشدہ یا ملنے والے بچوں کی پولیس رپورٹ،میرا پیارا ایپ اور 15 کال کے ذریعے موصول ہونے والی معلومات کا ڈیٹا بھی جمع کیا جا رہا ہے، سیف سٹی ورچوئل سنٹر فار چائلڈ میں بچوں سے متعلقہ شکایت پر فوری کیسز بنائے جاتے ہیں۔