پنجاب کے اساتذہ کیلئے خوشخبری، ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری
07-31-2024
(ویب ڈیسک) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب کے اساتذہ کو بڑی خوشخبری سنا دی، وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی کی کابینہ سے منظوری لے لی گئی ہے۔
ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری سے بالخصوص خواتین اساتذہ کی بڑی مشکل آسان ہوگی، ای ٹرا نسفر پالیسی میں ہارڈ شپ، جنرل ٹرانسفر سمیت دیگر اہم پہلو مدنظر رکھے گئے ہیں جبکہ ویڈ لاک، بیوہ، طلاق یافتہ، سپیشل اور دیگر اہم کیسز کو بھی ای ٹرانسفر پالیسی میں ایڈریس کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ کہ نئی ای ٹرانسفر پالیسی کے نفاذ سے منصفانہ اور شفاف طریقے سے تبادلے یقینی بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ممکن کوشش کی ہے کہ ای ٹرانسفر پالیسی میں یکساں اور میرٹ پر مبنی جامع پالیسی تشکیل دی جائے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے پنجاب کی تاریخ کی پہلی ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری پر وزیراعلیٰ مریم نواز اور کابینہ اراکین کا شکریہ بھی ادا کیا۔