پٹرول 6 اور ڈیزل 11.50 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان

07-31-2024

(ویب ڈیسک) پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کل یکم اگست سے خاطر خواہ کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے تخمینے کے مطابق یکم اگست سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 11.50 روپے کی کمی ہو سکتی ہے۔ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل بھی بالترتیب 6.10 روپے اور 5.50 روپے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔ ایندھن کی قیمتیں بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کم کی جا رہی ہیں۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی اوسط قیمت 89.50 ڈالر سے کم ہو کر 87.50  ڈالر فی بیرل جبکہ ڈیزل 96.93  ڈالر سے گھٹ کر 94 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔