بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

07-31-2024

(ویب ڈیسک) بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی، ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے کی درخواست پر آج بدھ کو نیپرا ہیڈ کوارٹر میں سماعت ہوگی۔ سی پی پی اے کی جانب سے نظرثانی ترمیمی درخواست نیپرا میں دوبارہ دائر کی گئی تھی۔ اضافہ ماہ جون کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ پہلی درخواست میں 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔ درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ پانی سے 35.13 فی صد، مقامی کوئلے سے 11.06 فی صد ، فرنس آئل سے 1.95 فی صد اور مقامی گیس سے 8.66 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔ درآمدی ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی 18.10 فی صد جب کہ جوہری ایندھن سے 14.85 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔