لاپتہ صحافی رانا شاہد کو بازیاب کراکے عدالت پیش کرنے کا حکم

07-31-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سمبڑیال پولیس کو لاپتہ صحافی رانا شاہد کو بازیاب کراکے 6 اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے لاپتہ صحافی رانا شاہد بازیاب کروانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے فراز شاہد کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ سمبڑیال پولیس لاپتہ صحافی رانا شاہد کو بازیاب کرکے 6 اگست کو پیش کرے۔ یاد رہے کہ سمبڑیال پریس کلب کے چیئرمین رانا شاہد محمود کے اغوا کا مقدمہ سمبڑیال میں درج ہے۔