خبر دار! آرٹیفشل انٹیلی جنس سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کا بچنا مشکل

07-31-2024

(لاہور نیوز) آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم سے 36 ہزار 641 بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے، گزشتہ روز آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کی مدد سے 14 ہزار 937 وائلیٹرز کو ای چالان بجھوائے گئے۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ ٹینکی پر رکھنے یا بازو میں لٹکانے پر بھی چالان ہوگا، تمام موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں، آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم سے منظم ٹریفک کا حصول بھی ممکن ہوگا۔