محکمہ داخلہ پنجاب کا تمام جیلوں کی بیرکوں میں لائبریریاں بنانے کا فیصلہ

07-31-2024

(ویب ڈیسک) تمام جیلوں کی بیرکوں میں لائبریریاں بنانے کا فیصلہ، محکمہ داخلہ نے منصوبے پر کام شروع کر دیا، ہر لائبریری 400 سے زائد کتابوں پر مشتمل ہوگی،قیدی ان لائبریریوں سے استفادہ کرسکیں گے۔

محکمہ جیل خانہ جات نے صوبے کی تمام جیلوں کی بیرکوں میں لائبریریاں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہر جیل کی ہر بیرک میں چار سو سے زائد کتابوں کا ایک ریک رکھا جائے گا۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق منصوبے پر کروڑوں روپے خرچ کئے جائیں گے۔قیدی ان کتابوں سے مستفید ہوسکیں گے۔