تھانہ ڈیفنس سی پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، تیسرا فرار

07-31-2024

(لاہور نیوز) ڈیفنس سی پولیس نے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کا تیسرا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیباب ہو گیا۔

پولیس کے مطابق کاواساکی موٹر سائیکل  پر 3 نوجوان سوار تھے جن کو مشکوک جانتے ہوۓ روکنے کا اشارہ کیا، پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی اور فرا ر ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا گیا، تاہم فائرنگ رکنے پر 2 ڈاکو اپنے ساتھی ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتارکر لئے گئے، گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت شاہین اور محمد رفیق نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل ڈیفنس سی کے علاقے میں شاپ رابری کی تھی، گرفتار ڈاکوؤں سے موٹر سائیکل اور اسلحہ برامد کر لیا گیا ہے، زخمی ڈاکو چوری و ڈکیتی سمیت دیگر سنگین 21 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلے ہیں۔ ایس پی کینٹ ڈویژن کا کہنا ہے کہ تیسرا ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا تھا جس کی تلاش جاری ہے جبکہ زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔