معیشت ڈوبتی جارہی، اسٹیبلشمنٹ کو بھی اندازہ ہو گیا ملک ایسے نہیں چلے گا: لطیف کھوسہ

07-30-2024

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ملک کی معیشت ڈوبتی چلی جا رہی ہے، فارم47 والی حکومت مزید نہیں چل سکتی۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سردار لطیف کھوسہ نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے اسٹیبلشمنٹ کو بھی اندازہ ہو گیا ہے اس طرح ملک نہیں چلے گا۔ سردار لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ یہ ملک اور فوج بھی ہماری ہے، مضبوط فوج پاکستان کی ضرورت ہے۔