سابق کپتان وقار یونس نے بطور ایڈوائزر آف چیئرمین پی سی بی چارج سنبھال لیا

07-30-2024

(لاہور نیوز) سابق کپتان و سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس نے بطور ایڈوائزر آف چیئرمین پی سی بی کا چارج سنبھال لیا۔

ذرائع کے مطابق وقار یونس کرکٹ کے تمام امور دیکھیں گے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اب اپنا تمام فوکس انتظامی امور پر رکھیں گے۔ یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ کے معاملات سابق کپتان وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ کیا تھا۔