’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام کیلئے 9 ارب 88 کروڑ 96 لاکھ منظور

07-30-2024

(لاہور نیوز) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا دسواں اجلاس ہوا، اجلاس میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے 9 ارب 88 کروڑ 96 لاکھ کی منظوری دی گئی۔

فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے دسویں اجلاس میں دی گئی، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے اجلاس کی صدارت کی، سیالکوٹ میں مرالہ بیرج کے کالونی پروٹیکشن بند کی توسیع کیلئے 3 ارب 16 کروڑ منظور کر لئے گئے۔ چیف منسٹر پنجاب سکولز میلز پروگرام کیلئے 6 ارب 1 کروڑ 12 لاکھ منظور کئے گئے، وزیراعلیٰ پلانٹ فار پاکستان پروگرام کیلئے 8 ارب کی منظوری دی گئی، صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں 50 ارب 76 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ ایگرو فاریسٹ فار فاریسٹ ویسٹ پروگرام کیلئے 1 ارب منظور کئے گئے، پنجاب میں کیکڑے کی فارمنگ کیلئے 8 ارب 53 کروڑ 4 لاکھ منظور کر لئے گئے، وزیراعلیٰ پروگرام برائے روشن گھرانہ کیلئے 9 ارب 50 کروڑ روپے منظور کر لئے گئے۔ لاہور میں قائداعظم انٹر چینج تا واہگہ بارڈر جی ٹی روڈ کی مرمت و بحالی کیلئے 3 ارب 28 کروڑ کی منظوری دی گئی، شیخوپورہ میں کچہری رسول نگر روڈ پر انڈر پاس کی تعمیر کیلئے 1 ارب 39 کروڑ 7 لاکھ روپے منظور کئے گئے۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل نے شرکت کی، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔