مہنگائی کے شکنجے نے عوام کو جکڑ لیا، موسمی سبزیاں قوت خرید سے باہر

07-30-2024

(لاہور نیوز) مہنگائی نے سفید پوش طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی۔

سبز مصالحہ جات، موسمی سبزیاں اور پھل  پہنچ سے دور ہو گئے، سرکاری ریٹ لسٹ میں 7 سبزیوں کے دام مزید بڑھا دئیے گئے۔ اوپن مارکیٹ میں پیاز 150 ، لیموں دیسی 600 روپے فی کلو تک ہیں، آلو 120 ، میتھی 300 ، شلجم 220 روپے فی کلو مل رہے ہیں، اروی 220 اور گھیا کدو 500 روپے فی کلو تک بیچے جا رہے ہیں۔ پھلوں میں سیب 450، آڑو 280 ، آم سندھڑی 250 روپے فی کلو فروخت کئے جا رہے ہیں، کیلے درجہ اول 180 روپے فی درجن تک بیچے جا رہے ہیں۔ سبزیاں اور پھل سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں، شہری کہتے ہیں مہنگائی رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی، منڈی اور بازار کی قیمتوں میں بھی کچھ زیادہ فرق نہیں رہا۔