ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کا ٹیکسز کیخلاف ہڑتال کا اعلان

07-30-2024

(ویب ڈیسک) ملک بھر کی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ودہولڈنگ ٹیکسز کیخلاف ہڑتال کا اعلان کردیا گیا۔

ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن بھی ٹیکسز کی بھرمار کے خلاف میدان میں آگئی، ودہولڈنگ ٹیکسز کیخلاف پورے پاکستان میں 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہول سیلر گروسرز نے بتایا کہ ملک بھرکی غلہ منڈیاں، دال فیکٹریز اور پرچون مارکیٹ بند رہیں گی۔ ہول سیلر گروسرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 31 جولائی سے 2 اگست تک ہڑتال کی جائے گی، ہمارا احتجاج ٹیکسز کے ختم ہونے تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کیخلاف فلورملز مالکان کی جانب سے بھی ملک گیرہڑتال کی گئی تھی جس کی وجہ سے ملک میں عوام کو آٹا خریدنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ہڑتال کے باعث ملز سے مقامی مارکیٹس کو آٹے کی ترسیل بند ہوگئی تھی اور دو دن تک گندم کی کرشنگ اور گرائنڈنگ روکی ہوئی تھی،کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، حیدر آباد، سکھر، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں ملز سے مقامی مارکیٹس کو آٹے کی ترسیل مکمل طور پر بند رہی تھی۔