خلیل الرحمٰن قمر کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک

07-30-2024

(ویب ڈیسک) معروف ڈرامہ رائٹر اور ہدایتکار خلیل الرحمٰن قمر کی مبینہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی۔

خلیل الرحمٰن قمر کی ویڈیو دو حصوں میں لیک کی گئی، ایک حصے میں وہ پرائیویٹ کمرے میں ایک لڑکی کو بالکل پاس بٹھا کر سگریٹ پی رہے ہیں۔ ویڈیو کے دوسرے حصے میں خلیل الرحمٰن قمر بالکل برہنہ حالت میں خاتون کے ہمراہ موجود ہیں۔ قبل ازیں پولیس نے خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا تھا، ملزم کو ساتھی رفیق سمیت پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم نے خلیل الرحمٰن قمر کی قابل اعتراض ویڈیو بھی وائرل کردی، ملزم حسن شاہ ہنی ٹریپ کرنے والے 12 رکنی گروہ کا مرکزی کردار ہے جس کے گروہ میں خواتین بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر حال ہی میں ایک جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے ہنی ٹریپنگ سکیم کا نشانہ بنے تھے جس پر انہین تاوان دیکر چھوڑا گیا تھا۔ گزشتہ دنوں اغوا کیس کے مرکزی ملزم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے پاس خلیل الرحمٰن قمر کی دو ویڈیوز ہیں اور دونوں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے طویل ہیں۔ ملزم نے کہا کہ ان ویڈیوز میں خلیل الرحمان قمر کو ایک ایسی خاتون کے ساتھ قربت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس نے مبینہ طور پر اپنے جھانسے میں پھنسا لیا تھا۔