محسن نقوی کا قومی ٹیم سے متعلقہ تمام امور وقاریونس کو سونپنے کا فیصلہ

07-30-2024

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نےکرکٹ کے معاملات سابق کپتان وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی صرف انتظامی امور دیکھا کریں گے،کرکٹ کے حوالے سے تمام فیصلوں کا ذمہ دار ایک کرکٹر ہوگا، شعبہ انٹرنیشنل، ڈومیسٹک، سلیکشن کمیٹی کے امور، کھلاڑیوں کے این او سی سمیت تمام فیصلے کرکٹر کرے گا۔ وقار یونس قومی ٹیم سے متعلقہ تمام امور کے نگران ہوں گے،وہ نیشنل سلیکشن کمیٹی، وائٹ بال ریڈ بال کوچزکودیکھیں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ساری توجہ ایڈمنسٹریشن پردیں گے،چیمپئنز ٹرافی کے انتظامی امور پر چیئرمین محسن نقوی کا اولین فوکس ہے۔ محسن نقوی کرکٹ کے اہم امورمیں تجربہ کار کرکٹرز کو شامل کرنا چاہتے ہیں، پی سی بی کے آئین 2014 کے مطابق چیئرمین اپنی ذمہ داریاں کسی کو سونپنےکا اختیار رکھتے ہیں۔