لاہور پولیس نے جعلی اے ایس آئی کو دھر لیا
07-30-2024
(ویب ڈیسک) جنوبی چھاؤنی پولیس نے جعلی اے ایس آئی کو پکڑ کر مقدمہ درج کر لیا۔
جعلی اسسٹنٹ سب انسپکٹر پکڑا گیا ۔جنوبی چھاونی پولیس نے نشاط کالونی میں کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کا رہائشی حامد نامی نوجوان جعلی وردی اور نام استعمال کر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم وردی کے ساتھ وڈیو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتا تھا ۔ ملزم شہروں سے پولیس کے کام نکلوانے کے پیسے وصول کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔