عمران خان کا 9 مئی کے12 مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع

07-30-2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کر لیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے انسدادِ دہشتگردی عدالت میں درخواستیں دائر کر دیں۔ درخواستوں میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، بانی پی ٹی آئی سے کسی قسم کی کوئی ریکوری نہیں ہونی ،تمام کیسز بدنیتی پر مبنی ہیں، ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اے ٹی سی میں دائر درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ انسدادِ دہشتگردی عدالت ضمانت بعد از گرفتاری  کی درخواستیں منظور کرے۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس، عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں رہائی کی استدعا کی ہے۔