پاکستان کی تیسری خاتون کوہ پیما نے کے ٹو سر کرلیا

07-30-2024

(ویب ڈیسک) ایک اور پاکستانی خاتون کوہ پیما نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرلی۔

ہنزہ کی سلطانہ بی بی نے گزشتہ صبح 8611 میٹر بلند چوٹی کو سر کیا، سلطانہ کےٹو سر کرنے والی تیسری پاکستانی خاتون ہیں۔ واضح رہے کہ سلطانہ سے قبل ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی اس چوٹی کو سر کر چکے ہیں۔ وادی ہنزہ کے گاؤں شمشال کی سلطانہ نے سربازعلی کی نگرانی میں کے ٹو سر کیا، سرباز علی اور سلطانہ آج صبح کے ٹو کے ٹاپ پر پہنچے تھے۔