شہباز شریف اور مریم نواز عدلیہ مخالف مہم کو لیڈ کررہے ہیں: فواد چودھری

07-30-2024

(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عدلیہ مخالف مہم کو لیڈ کررہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے فیصلوں کی عزت نہیں کی جارہی ، ہرچیز میں رکاوٹ ڈالنا عام سی بات ہوگئی ہے، سنا ہے شہبازشریف آج قومی اسمبلی میں عدلیہ کے کنڈکٹ پرتقریر کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم کی اس طرح کی گفتگوآئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ  عدلیہ کے فیصلوں کی تضحیک پر شہبازشریف نااہل بھی ہوسکتے ہیں، مریم نواز کے بعد ن لیگ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز عدلیہ کی تضحیک کررہے ہیں، ن لیگ عدلیہ پرحملہ آورہے، اس وقت پاکستان میں غیریقینی کی صورتحال ہے۔ فوادچودھری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست اور معیشت میں بحران ہے ،اب عدالتی بحران کوبھی جنم دے دیا گیا ہے، شہبازشریف اور مریم نواز عدلیہ مخالف مہم کو لیڈ کر رہے ہیں۔