پی سی بی: نئے سنٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیاں آنے کا امکان

07-30-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے کھلاڑیوں کے نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں کئی نامور کرکٹرز کی کیٹیگریز میں تنزلی کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بالر نسیم شاہ کو کیٹیگری اے ترقی ملے گی جبکہ لیگ سپنر شاداب خان کی کیٹیگری میں تنزلی ہوسکتی ہے۔ اسی طرح کئی نامور کرکٹرز کی کیٹیگری میں بھی تنزلی ہوگی تاہم ان کی تنخواہوں میں کمی نہیں کی جائے گی، محمد نواز اور عماد وسیم کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ ناممکن دکھائی دے رہا ہے جبکہ اوپنرز امام الحق اور فخر زمان کی دو فارمیٹس کاکردگی کے باعث کیٹیگری بی کا درجہ برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کیٹیگری بی میں رہنے کا امکان ہے، کیٹیگری ڈی میں سب سے اہم تبدیلیاں متوقع ہیں، جہاں کیٹیگری کھلاڑیوں کی تعداد میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ قبل ازیں بورڈ نے تین پاکستان کرکٹرز کو فیوچر ٹور پروگرام کے باعث لیگز کیلئے این او سی دینے سے انکار کیا ان میں شاہین شاہ آفریدی، بابراعظم اور محمد رضوان شامل ہیں۔