پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی مثبت رجحان

07-30-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز پر 40 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 78 ہزار 867 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 798 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 78 ہزار 827 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ امریکی کرنسی دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے، انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے کی سطح پر برقرار ہے۔