ایمرجنسی 15 سسٹم کو عالمی معیار کے مطابق بنا دیا گیا

07-30-2024

(لاہور نیوز) پولیس ہیلپ لائن ایمرجنسی 15 سسٹم کو عالمی معیار کے مطابق بنا دیا گیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق نئے جدید 15 ایمرجنسی سسٹم میں 30 سے زائد فیچر متعارف کرائے  گئے ہیں، شہری پنجاب پولیس پاکستان ایپ، پنک بٹن، ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے 15(ون فائیو) پر کال کر سکتے ہیں، شہری لائیو چیٹ، ویڈیو کال،سیف سٹی پورٹل کے ذریعے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ اتھارٹی ترجمان نے بتایا کہ جدید سہولیات سے آراستہ 15 ایمرجنسی سسٹم پر کال کرنے والوں کا ڈیٹا دستیاب ہو گا، نئے سسٹم میں بذریعہ ایس ایم ایس لائیو لوکیشن کی سہولت، کیمرہ لسٹ،فیڈ بیک اور کال ٹرانسفر کی سہولت بھی میسر ہو گی، جدید سسٹم میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے معلومات کے تبادلے کی سہولت بھی موجود ہے۔ پولیس ہیلپ لائن 15 کے نئے  سسٹم میں کال بیک،میڈیا شیئرنگ،مقامی زبان میں بات چیت،کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم، آٹو ڈسپیچ سسٹم کی سہولت بھی شامل کی گئی ہے، خواتین آپریٹرز، کالز کی نگرانی کے لیے سینئر افسران،اے آئی سے کال ایجنٹ کے رویئے کی نگرانی،کال ایجنٹ کے پاس ایف اے کیو سے متعلق ڈیٹا بیس کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ  نئے سسٹم میں بہتر کارکردگی کیلئے کے پی آئیز کا قیام،سینٹرل مینجمنٹ سسٹم سے بہتر رسپانس کیلئے آئی وی آر سسٹم بھی موجود ہے جبکہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے خواتین کے رابطے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے تحت آواز کی پہچان کی سہولت بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ سیف سٹی ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس وہیکل کا رسپانس ٹائم، پولیس رسپانس ٹائم کی مانیٹرنگ، وہیکل ٹریکنگ،کالر فیڈ بیک،روبوکال فیڈ بیک جیسے جدید فیچر نئے سسٹم میں شامل کیے گئے ہیں۔