ڈاکٹر یاسمین راشد طبی معائنے کیلئے شوکت خانم ہسپتال منتقل

07-30-2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حکم پر تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبی معائنے کیلئے جیل سے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو کوٹ لکھپت جیل سے شوکت خانم ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل انہیں طبی معائنے کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر کی مریضہ رہ چکی ہیں،انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے چیک اپ کے حوالے سے آرڈر جاری کیا تھا۔ کینسر کو شکست دینے والی ڈاکٹر یاسمین راشد کے طبی معائنے کا حکم لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے آرڈر کے ذریعے جاری کیا تھا۔