کیا آپ جانتے ہیں آمنہ شیخ نے شوبز سے کیوں دوری اختیار کی؟اداکارہ نے وجہ بیان کردی

07-29-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ آمنہ شیخ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی اور اس کے کیرئیر کیلئے شوبز سے دوری کا فیصلہ کیا۔

اداکارہ حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے  پاکستان سے دبئی منتقل ہونے اور بچوں کی خاطر شوبز سے بریک لینے سے متعلق  گفتگو کی۔شادی اور بچوں کے بعد کیرئیر میں آنے والے چیلنجز سے متعلق آمنہ شیخ نے بتایا کہ پہلی بیٹی کی پیدائش کے بعد میں نے جب پہلا ڈرامہ کیا تو  بیٹی میرے ساتھ ہر سیٹ پر جاتی تھی، میں سین کروانے کے بعد بچی کے پاس آجاتی تھی، اس دوران میں آرام  بھی نہیں لے پاتی تھی، مجھے محسوس ہورہا تھا  میں ایک طرح سے ڈبل شفٹ کررہی تھی۔  ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد بچی کی اسکولنگ اور روٹین میری پہلی ترجیح تھے، اب مجھے کسی ایک چیز کو منتخب کرنا تھا، میری بیٹی اور اس کا کیرئیر یا پھر میرا شوبز کیلئے جنون اور میں نے اپنی بیٹی کا انتخاب کیا، یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنی بیٹی کی خاطر شوبز سے دوری اختیار کرلی، بچوں اور اپنی زندگی پر توجہ دی، اس دوران میرے والدین کی سپورٹ اور سیونگز نے مجھے  معاشی طور پر   مسائل کا شکار نہیں ہونے دیا۔