کیا شوگر چیک کرنے والے آلات غلط نتائج دے سکتے ہیں؟اہم بات سامنے آگئی

07-29-2024

(ویب ڈیسک) فارما کمپنی نے ذیابیطس کے مریضوں کو خبردار کیا ہے کہ خون میں شوگر کی سطح چیک کرنے والے کچھ آلات ٹیسٹ کے غلط نتائج دکھا سکتے ہیں۔ لہٰذا انہیں تبدیل کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

کمپنی نے حال ہی میں FreeStyle Libre 3 سینسر کی ایک مخصوص تعداد کی نشاندہی کی ہے جو غلط ہائی گلوکوز ریڈنگ دکھا سکتی ہے جس کا پتہ نہ چلنے کی صورت میں ذیابیطس مریضوں کے لیے ممکنہ صحت کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ کمپنی نےجاری کردہ ایک الرٹ میں کہا کہ ہائی بلڈ شوگر کی غلط ریڈنگ ذیابیطس کے مریضوں کو انسولین لینے پر مجبور کر سکتی ہے جب درحقیقت انہیں اس کی ضرورت ہی نہ ہو۔میو کلینک کے مطابق، یہ ہائپوگلیسیمیا (کم بلڈ شوگر) کو متحرک کر سکتا ہے، ایک ایسی حالت جو جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے اگر اس پر فوری توجہ نہ دی جائے۔