شاہین آفریدی کس لئے کرکٹ کھیلتے ہیں؟فاسٹ باولر نے اپنا اصل مقصد بتا دیا

07-29-2024

(ویب ڈیسک) فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ وہ کپتانی کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلتے ہیں۔

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر شاہین خان آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ بال کرکٹ اصل کرکٹ ہے، جس سے اسکلز میں بہتری آتی ہے، میرا کام کرکٹ کھیلنا ہے، لوگوں کی باتوں پر غو  نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ منفی سوچ کے لوگ آجاتے ہیں لیکن میں اپنی پرفارمنس پر فوکس رکھتا ہوں، اپنے ملک کے لیے فخر سے کھیلوں گا، منفی چیزوں کی طرف دیکھوں گا بھی نہیں۔شاہین کا کہنا تھا کہ ٹیم کے گیارہ کھلاڑی اچھے دوست ہونے چاہئیں،ایک ہی ملک اور ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں تو متحد ہونا چاہیے، میری تربیت اچھی ہوئی ہے، ٹیم کے لیے فائٹ کرنا سکھایا گیا ہے۔