لاہور کے سکولوں میں فلٹریشن پلانٹس کا منصوبہ بھی ادھورا رہ گیا

07-29-2024

(لاہور نیوز) حکومت کا صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل نہ ہو سکا، لاہور کے سکولوں میں فلٹریشن پلانٹس کا منصوبہ بھی ادھورا رہ گیا۔

سکولوں میں صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ تین سال بعد بھی التوا کا شکار ہے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے دو سو سکولوں میں فلٹریشن پلانٹس لگانے تھے، سو سکولوں میں تین سال بعد بھی فلٹریشن پلانٹس نہ لگ سکے۔ تین سال میں تین سی ای اوز تبدیل ہو گئے مگر منصوبہ مکمل نہ ہو سکا، فلٹریشن پلانٹس آؤٹ سورس کرنے کے فیصلے پر بھی عملدرآمد نہ ہو سکا، سکولوں میں طلبہ پینے والے صاف پانی سے بھی محروم ہیں۔ اساتذہ کا کہنا ہے منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے اور باقی سکولوں میں بھی فلٹریشن پلانٹس نصب کئے جائیں۔